the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


(ایجنسیز)

کیو… بحیرہ اسود میں موجود روسی بحری بیڑے نے کرائمیا میں تعینات یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے آج صبح تک کا وقت دے دیا ہے۔ روس پر اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر امریکا اور برطانیہ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی درخواست پر وہاں فوج بھیجی تاکہ قیام امن ہو سکے جبکہ یوکرین کے سفیر کا کہنا تھا کہ اب تک تقریباً 16000 روسی فوجی کرائمیا پہنچ چکے ہیں۔ یوکرین کے نئے وزیراعظم آرسینی یاٹسینوک نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجوں کی پیش قدمی پورے خطے کی سلامتی کو تباہ کر دے



گی۔ یوکرین کی صورتحال پر غور کے لیے نیٹو نے آج 28 رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔امریکا نے روس کے ساتھ طے شدہ جنگی مشقیں ملتوی کردیں ہیں اور تجارت اورسرمایاکاری سے متعلق مذاکرات معطل کردئیے ہیں۔ پینٹا گون نے مطالبہ کیا ہے کہ روس کرائمیا سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ روس کو تنہا کرنے کے لیے سفارتی اوراقتصادی اقدامات پر غور کیا جا رہاہے۔ روس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے روس پر تجارتی پابندیوں کی مخالفت کر دی ہے تاہم یورپی یونین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوج بلا لے ورنہ اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.